گوجرانوالہ کے پرائیویٹ سکول میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے کلاس میں خود کو گولی مار لی
وحدت کالونی کے رہائشی تاجر ماجد کا بیٹا اسامہ نجی سکول میں زیرتعلیم ہے،جس کی دسمبرٹیسٹ میں نمبر کم آنے پر والدین نے گزشتہ روز سرزنش کی تھی،،آج سکول جاتے وقت اسامہ نے والد کا پستول بھی بیگ میں رکھ لیا،اور کلاس میں سینے پر گولی مارلی،،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،،واقعے کی ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،،اور اسامہ کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کے مطا بق اسا مہ کی حا لت تشویش ناک ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی،اور تفتیش شروع کردی ہے،