پیپلزپارٹی نےانتخابی اصلاحات سےمتعلق عوامی حلقوں میں بحث کرانے کامطالبہ کردیا:خورشید شاہ
انتخابی اصلاحات سے متعلق پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس ہوا،،جس میں سید خورشید شاہ،،اعتزاز احسن،،فاروق نائیک،، نوید قمر،،فرحت بابر،، شازیہ مری اور قمرزمان کائرہ نے شرکت کی،، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی الیکٹرولرریفارمزسےمتعلقحکمت عملی پرغورکیا گیا،، اپوزیشن لیڈر خورشید کاکہناتھا،،کہ حکومت انتخابی اصلاحات کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے بجائے بحث کے لیے عام کرے ،،چاہتے ہیں،،انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی حلقوں میں مکمل بحث ہونی چاہیے،،انہوں نے کہا،،کہ حکومت انتخابی اصلاحات کا مسودہ ایوان میں پیش کرنا چاہتی ہے،،لیکن اس معاملے پرپارلیمانی کمیٹی کو بھی کام جاری رکھنا چاہیے،،