کراچی: سعود آباد میں پراسرار بیماری کا حملہ جاری ، مزید 1000مریض ہسپتال داخل
کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں پراسرار بیماری کا حملہ جاری ہے ۔ ایک روز میں مزید 1000 مریض ہسپتال میں رپورٹ ہوگئے ۔ ملیر سعود آباد میں پھیلی پراسرار بیماری کا حملہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ دو روز میں مزید ایک ہزار مریض ملیر سعود آباد ہسپتال میں تیز بخار ، جوڑوں میں درد اور ہاتھ پائوں مفلوج ہونے کی شکایات لئے ہسپتال پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز وزیر صحت کی ہسپتال آمد کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آسکی ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں ادویات اور سرنجز میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑ رہی ہیں ۔ ادھر ملیریا کنٹرول پروگرام کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور ہسپتال کے اطراف اور متصل علاقے میں سپرے کیا جا رہا ہے ۔