مجھ پر استعفے کیلئے کوئی دباؤ نہیں۔ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما لیکس میں ہے:چوہدری نثار
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر استعفی کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ضمیر کا دباؤ ہوتو ہو ان کا کیا دباؤ ہوگا جن کے پلے ہی کچھ نہیں۔
چوہدری نثار نےکہا کہ کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائےوفاقی وزیرداخلہ نے بلاول پر تنقید کی کہا بلاول کی والدہ کا نام بھی پانامالیکس میں ہے جنہیں گا اور گی کا فرق پتہ نہیں انہیں کہا گیا کہ ایسی رویہ اپنائیں اسے سے آپ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا ملے گاوفاقی وزیرداخلہ نے پیپلزپارٹی پر تنقید کے خوب نشتر برسائے کہا عجب کرپشن کی غضب کہانی کا جواب ہی نہیں دیا جاتا۔ سندھ میں ایماندار آئی جی کا برا حال کیا گیا۔ پی پی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسےہےجیسے بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کیلیےمہم چلائےاس سے قبل چوہدری نثار نے وفاقی پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں اسلام آباد پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئی۔ میں نے ایک نائب قاصد کی بھرتی کی سفارش بھی نہیں کی۔ پولیس اہلکار کسی حکومت کے نہیں پاکستان کے ملازم ہیں انہیں اس ملک سے وفاداری نبھانی ہے۔