ایکشن سے بھرپور فلم"جون وک چیپٹر ٹو" کا ٹریلر جاری
ہدایتکار چاڈ سٹیلسکی کی یہ فلم دو ہزار چودہ میں بننے والی فلم جون وک کا سیکیوئل ہے، فلم کی کہانی جرائم کو خیر آباد کہہ چکے شخص سے متعلق ہے جسے دوبارہ انڈر ورلڈ میں آنے پر مجبور کردیا جاتا ہے
اپنے مشن کے دوران اس شخص کا سامنا کئی خطرناک لوگوں سے ہوتا ہے، تھرلر فلم میں روبی روز، کیانو ریوس، ایان میکشین، برِجٹ موئے ناہان، پیٹر سٹورمئر، لورنس فشبرن اور تھامس سیڈوسکی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم"جون وک چیپٹر ٹو"آئندہ سال دس فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔