ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کےلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
فیصل آباد۔20 دسمبر(اے پی پی )حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کےلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام ٹریفک وارڈنز کو کہا گیا ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سختی سے نظر رکھیں اور ان گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔چیف ٹریفک آفیسر آفس کے ترجما ن نے بتا یا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں مختلف قسم کی زہریلی گیسیں خارج کر رہی ہیں جو انسانی صحت کےلئے مضر ہیں جس کے باعث ان گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔