سی پیک کو تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان
بیجنگ(آئی این پی )بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوںکی حمایت حاصل ہے، پاکستان سی پیک سے وابستہ تمام منصوبوں اور یہاں کام کرنے ولے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، حکومتی اقدامات کے باعث اس وقت پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے چینی جریدے چھونگ یانگ او ر رن من یونیورسٹی آف چائنہ کی مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ کے اجراءکے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سی پیک سے وابستہ تمام منصوبوں اور یہاں کام کرنے ولے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے باعث اس وقت پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کو پاکستان میں کے چاروں صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوںکی حمایت حاصل ہے ،جائزہ رپورٹ سے وابستہ تحقیقی ٹیم نے پاکستان میں گوادر بندرگاہ اور پورٹ قاسم توانائی منصوبوں کا بغور مشاہدہ کیا اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا،جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں سماجی شعبے کی بہتری کے منصوبوں اور چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر زوردیاگیا ہے۔