2015-16ءمیں وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کےلئے390 ارب روپے سے زائد مختص کئےگئے۔ مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2015-16ءمیں وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کےلئے 390 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود‘ اعظم موسیٰ خیل‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے ماتحت اداروں کے 32 منصوبوں کےلئے مالی سال 2015-16ءکے دوران 390 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ اس عرصے میں پی ایس ڈی پی کے تحت سب سے زیادہ منصوبے بلوچستان میں دیئے گئے ہیں جتنی رقم مختص کی گئی اس میں سے 304 ارب 53 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔