احساس کمتری کا شکار وزیر اپنے خیالات اپنے تک ہی محدود رکھیں، ہمارے 4 مطالبات پر توجہ دی جائے، بلاول بھٹو
چودھری نثار نے میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کو کھری کھری سنائیں تو فوری طور پر اپوزیشن کا ردعمل بھی آ گیا, بلاول نے ٹوئیٹر پر وزیرداخلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ میں وہ نہیں جو نقلی بال لگاتا ہوں، احساس کمتری کا شکار وزیر اپنے خیالات اپنے تک ہی محدود رکھیں، ہمارے 4 مطالبات پر توجہ دی جائے،دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں چوہدری نثار کو قصور وار قرار دیا گیا ہے، حیران ہوں کہ جرم ثابت ہونے کے باوجود چوہدری نثار وزارت پر کیسے ہیں, انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا لفظ چوہدری نثار کی ڈکشنری میں نہیں ہے، پاناما لیکس میں بینظیر کا نام شامل ہے تو سینیٹ بل کو قومی اسمبلی سے کیوں پاس نہیں کرایا جا رہا, لندن کی قاضی فیملی نشریف خاندان کے منی لانڈرنگ کی گواہ ہے، مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹرسعیدغنی نے کہا کہ جانتے ہیں ن لیگ کو اسامہ بن لادن کی موت کا بہت صدمہ ہے