کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی
کورکمانڈر کراچی نے رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی, لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے استقبال کیا, کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ کی بالمشافہ ملاقات بھی ہوئی, کورکمانڈر کراچی نے ڈی جی رینجرز کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری بھی دی, اپنے خطاب میں کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کا امن رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،عوام کا رینجرز پر اعتماد رینجرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ شہر کا امن ہر صورت یقینی بنایا جائے گا, حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام مل کر ناقابل واپسی بھی بنائیں گے