کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا کورکمانڈر کو ایل او سی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا لائن آف کنٹرول پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے اگلے مورچوں پر پہنچ گئے, لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بھمبر سیکٹر میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا, آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی, کور کمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا, آئی ایس پی آر کا کہنا ہے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، اور، مورال کو سراہا