ے بندرگاہ سویز کے قریب جہاز میں پھنسے اٹھارہ پاکستانی خیریت سے ہیں ۔ ان کو وطن واپس لانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں,دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے مطابق کپتان سمیت اٹھارہ پاکستانی بحیرہ احمر میں بندرگاہ سویز کے قریب ایم وی اکاز نامی جہاز پھنسے ہیں, کویتی کمپنی کی ملکیت اس جہاز نے گیارہ اگست کو ابوظبی سے اپنے سفر کاآغاز کیا, جو تیرہ اکتوبر کو سویز کے پانیوں میں داخل ہوا ۔تاہم تکنیکی لائسنس کی عدم تجدید کے باعث نہر سویز میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی, ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانہ بھنسے پاکستانیوں سے مکمل رابطے میں ہے, پاکستانی ارکان جہاز کے مالکوں کی جانب سے اپنے واجبات کے منتظر ہیں, دفتر خارجہ کا کہنا ہے قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانہ عملے کو قونصلر اور لا جسٹک امداد فراہم کر رہا ہے, اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل ہیں, اپنے واجبات ملتے ہی پاکستانی ارکان وطن واپس آ جائیں گے