والٹ ڈزنی نے ہال آف پریزیڈنٹ میں ٹرمپ کا روبوٹ شامل کرلیا
امریکی صدرٹرمپ اب نہ تو زیادہ بولیں گے اور نہ ہی کسی پر لفظی یلغار کریں گے، بٹن آن کرنے پر چل پڑیں گے اور بٹن بند کرنے پر ساکت ہوجائیں گے، یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔امریکا کے والٹ ڈزنی سٹوڈیو کی جانب سے ٹرمپ کے روبوٹ کی رونمائی کی گئی، اور اس ربورٹ کو ہال آف پریزیڈنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، ہال آف پریزیڈنٹ میں گزشتہ ادوار میں گزرے تمام امریکی صدور کے روبوٹ پہلے ہی سے رکھے گئے ہیں، جبکہ ٹرمپ کا روبوٹ شامل کرکے ہال آف پریزیڈنٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔