ویٹو ہونے کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا غیرمعمولی ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا

امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرار داد ویٹو ہونے کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا غیرمعمولی ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا،،جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس عرب اور مسلم ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے،دوسری جانب اقوم متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے کو واپس لینے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوگی،،امید ہے کہ دنیا فلسطین کا ساتھ دے گی ،، واضح رہے کہ سیکیورٹی کونسل میں امریکہ نے سلامتی کونسل میں بیت المقدس قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا، جبکہ سلامتی کونسل کے بقیہ تمام 14ممالک نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیے تھے،دوسری جانب اقوام متحدہ میں امعریکی سفیر نکی ہیلی نے خبر درا کیا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کے نام لیے جائیں گے اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا،، اس فیصلے سے تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں،،