گجرانوالہ: پسند کی شادی نہ ہونے پر دلہا کی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی
پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر دلہا نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹبہ محمدنگر کے رہائشی سفیان کی منگنی واہنڈو کے علاقے میں ہوئی تاہم خاندانی تنازع کے باعث رشتہ ٹوٹ گیا۔جس کے بعد والدین نے سفیان کی شادی 3 روز قبل شاہدرہ کی رہائشی ایک لڑکی سے کردی۔پولیس کے مطابق سفیان اس شادی سے خوش نہیں تھا۔شادی کے 3 روز بعد نوجوان نے منڈیالہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھجوا دی۔