اسمارٹ فونزان لاک کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیئے
کراچی میںکورنگی میں پولیس اورسی پی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ملزمان چھ ماہ سے چھینے ہوئے موبائل فونز ان لاک کررہے تھے۔لٹیروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔چھینے ہوئے موبائل فونز کو ان لاک کرنے کے لئے ایک سافٹ ویئر انجنئیر بھی ساتھ میں رہتا تھا۔کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے بتایاکہ اسٹریٹ کرائم کیلیے ایک الگ گروپ کام کرتا ہے۔یہی نہیں ملزمان نے اپنی جعلی ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار تینوں ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے سرکل سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔