حکومت اپنی مدت پوری کرے گی, یہ وہ پاکستان نہیں جو سی این این دکھا رہا ہے, وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ملک کا حکمران کسے ہونا چاہیے اس بات کا فیصلہ عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے جمہوری نظام ہی بہترین آپشن ہے۔ یہ وہ پاکستان نہیں جو سی این این دکھا رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پایا۔ موثر پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک میں سستی بجلی دستیاب ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نجکاری کی پالیسی خاصی کامیاب رہی ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے