فاٹا اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش نہ ہو سکا, اپوزیشن کے واک آؤٹ سے کورم ٹوٹنے کی روایت برقرار
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔ تو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا جب تک بل ایوان میں نہیں آتا اپوزیشن کا احتجاج جاری رہے گا۔ جس کے بعد اپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کرگئی۔ اس پر اسپیکر ایازصادق نے وزارت سیفران پر برہم ہوتے ہوئے کہاکہ فاٹا سیکرٹریٹ کو پارلیمان کی عزت کا کوئی خیال نہیں۔ فاٹا کے مسئلے پر اپوزیشن روز بائیکاٹ کرتی ہے کیوں نہ پورے ایوان کی جانب سے سیکرٹری فاٹا کیخلاف تحریک استحقاق پیش کی جائے۔ اس پر وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات بل تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جمعرات کو اسمبلی میں پیش ہوجائے گا۔ اس موقع پر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معطلل کر دی گئی۔ کورم پورا ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو ایم کیوایم کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کراچی میں پانی کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا