پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگو کی گئی۔ عدالتی فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے قبل نوازشریف آج گیٹ نمبر پانچ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور راہداری میں بھی وہ شہبازشریف سے سرگوشیوں میں بات کرتے رہے،اس دوران زیادہ تر بات نوازشریف نے کی، شہبازشریف سنتے رہے۔