وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہےجس میں وزیرخزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔