یورپی یونین اور اٹلی کے درمیان بجٹ تنازعہ حل ہو گیا
یورپی کمیشن کے مطابق اطالوی حکومت کے ساتھ سالانہ بجٹ کے معاملے پر سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کے نائب صدر والڈیس ڈوم بورو وِسکس نے واضح کیا کہ بظاہر اس معاہدے کو شاندار تو قرار نہیں دیا جا سکتا ہے لیکن اس کی وجہ سے اٹلی کے خلاف قانونی ایکشن کا اب کوئی امکان نہیں رہا۔ کمیشن نے اطالوی حکومت کے نئے مالیاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس ڈیل پر یورپی کمشنر برائے اقتصادیات پیئر ماسکویسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی کمیشن اطالوی عوام کا دشمن نہیں ہے۔ دوسری جانب اٹلی کی حکومت نے بھی اس ڈیل کا خیر مقدم کیا ہے۔