آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ:بھارتی ویرات کوہلی پہلے نمبر پر
انٹرنیسنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اور جنوبی افریقہ کے ہی ورنن فلینڈر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شہرہ آفاق لیگ سپنر یاسر شاہ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی باﺅلر نیتھن لیون شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں اور جوش ہیزلووڈ دو درجے ترقی پاکر نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ ویرات کوہلی 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 934 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ 900 پوائنٹس سے زائد حاصل کرنے والے کین ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔سٹیون سمتھ تیسرے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی 934 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں، آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ 892 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے چتیشوار پوجارا 816 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ 807 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، سری لنکا کے کرونارتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ہنری نکولز نویں جبکہ پاکستان کے اظہر علی 708 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح باﺅلرز میں جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اور جنوبی افریقہ کے ہی ورنن فلینڈر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد عباس چوتھے، بھارت کے راویندرا جدیجہ پانچویں، بھارت کے ہی روی چندرن ایشون چھٹے، آسٹریلیا کے نیتھن لیون ساتویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز آٹھویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ہی جوش ہیزلووڈ نویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نامور لیگ سپنر ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس طرح آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر قائم ہیں، بھارت کے راویندرا جدیجہ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر تیسرے نمبر پرہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے بین سٹوکس پانچویں، بھارت کے روی چندرن ایشون چھٹے، انگلینڈ کے معین علی ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نویں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دسویں نمبر پر ہیں۔