پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ترکی کی سماجی و معاشی ترقی میں ترک صدر کے وژن کے معترف ہیں: وزیر اعظم عمرا ن خان
وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ,پاکستانی عوامی کے دلوں میں ترک صدر کے لیے خاص احترام ہے ،وزیر اعظم عمران خان ترکی کے وزیردفاع سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی ,ملاقات میں وزیر دفاع پرویزخٹک بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ترکی کی سماجی و معاشی ترقی میں ترک صدر کے وژن کےمعترف ہیں ,توقع ہے ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی ترقی کا سفر جاری رکھے گا ۔ تجارت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ۔ ترک وزیر دفاع نے وزیر اعظم کو ترک صدر کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ترک قیادت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے منتظر ہے ۔ ترکی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتا ہے ۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔