چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے سپریم کورٹ میں سائلین کیلئے سیلف سروس ڈیسک کا افتتاح کر دیا
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے نے سپریم کورٹ میں سائلین کیلئے سیلف سروس ڈیسک کا افتتاح کر دیا .سپریم کورٹ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ڈیسک کے ذریعے سائلین اپنے مقدمات کی معلومات خود حاصل کر سکیں گے ,سائلین کیس نمبر یا فریقین کے نام سے مقدمہ کی معلومات حاصل کر سکیں گے, سیلف سروس ڈیسک فیصلے کی تصدیق شدہ نقول کا سٹیٹس بھی معلوم کیا جا سکے گا .افتتاح کے موقع پر نامزد چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم بھی موجود تھے۔