کراچی پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے گینگ کے ملزم نے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکٹر عائشہ کو قتل کیا تھا۔ ادھر تھانہ مومن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شو زیب کو گرفتار کرلیا، ملزم اے ٹی ایم سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ملزم محمد نوید کو گرفتار کرلیا، ملزم نے فائرنگ کرکے نیوی اہلکار کو زخمی کیا تھا، ملزم نوید کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔