پاکستان کی مسلح افواج ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گی:ڈی جی آئی ایس پی آر
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گی اور ملکی سالمیت اور ادارے کا وقار برقرار رکھیں گی۔ راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف قوتوں کے موجودہ عزائم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی اور اس سلسلے میں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو ناکامی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے تاہم مسلح افواج ملکی سلامتی کے ادارے کی حیثیت سے انہیں ناکام بنائیں گی اور ملک میں انتشار پھیلنے نہیں دیا جائے گا۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے مقدمے میں خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے انسانیت مذہب اور مہذب اقدار کے منافی قرار دیا