عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست مستر د
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے میں سابق ڈی آئی جی سلیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے مستر دکرتے ہوئے خارج کر دیاہے ، عدالت کا فیصلے میں کہناتھا کہ جب حقائق واضح ہوں اور غیر ارادی غلطی کو گستاخی کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ توہین مذہب کا الزام لگانے سے متعلق ہمیشہ انتہائی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے، ایمان اور یقین ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے۔