جسٹس گلزار احمد کل پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی عدلیہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپریم کورٹ اسلام آباد میں جمعہ کے روز فل کورٹ ریفرنس ہوا۔ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدت کے دوران ان کی بنیادی توجہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے پر مرکوز رہی۔ انہوں نے اپنے دور میں عدالتی نظام کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے عدلیہ کو متوازن اور مستحکم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی۔