ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 80 افراد جاں بحق
ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی نہ آسکی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وبا مزید 80 افراد کی جان لے گئی۔ جبکہ 2 ہزار 615 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 44 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔ انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9330 ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37 یزار 206 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔ ملک بھر میں مزید 2 ہزار 615 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 553 ہے جن میں سے 2 ہزار 891 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ 272 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہے