فیروز پور روڈ پر اسپتال بنانے کی اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستر پر مشتمل اسپتال بنانے کی اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے شوبازوں نے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر صحت کی سہولیات میں اضافہ نہیں کیا۔ مگر بزدار حکومت ان محرومیوں کا مداوا کرنے اور 2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے