وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی والوں خوشی کی نوید سنادی

کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ چینی پورٹ سے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اس خوشی کی نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو جو فائر ٹینڈرز دئیے گئے ہیں ان میں سات ہزار لیٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل ہیں۔ علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کےلیے اس تحفے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 50 جدید فائر ٹینڈرز ، 2 باؤزر چینی پورٹ سے کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔