پاکستان :بے رحم کورونا مزید 80 زندگیاں نگل گیا، 2615 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 330 تک پہنچ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 553 زیر علاج ہیں