کرونا کا پھیلاؤ: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آن لائن امتحان کا انعقاد

ریاض : سعودی عرب میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد طلبا و طالبات پہلی مرتبہ آن لائن امتحان دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کے بعد طلبا و طالبات کی آن لائن تدریس شروع کردی گئی تھی تاکہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اب پہلی بار سعودی عرب میں طالب علم فرسٹ ٹرم کے امتحانات آن لائن دیں گے، جس کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں۔