اپوزیشن فروری کی بجائے کل ہی استعفی دے کر اپنا شوق پورا کرلے، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن فروری کی بجائے کل ہی استعفی دے کر اپنا شوق پورا کرلے۔ لانگ مارچ کرنے والوں کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔ اسکان آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے ان پر اعتماد کیا ہے۔ قوم کے معاشی اور سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائیں گے۔ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے۔ جس کا دل چاہتا ہے آجائے لانگ مارچ کرے، ہم استقبال کیلئے تیار ہیں۔ جنہوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے کر اپنا شوق پورا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھول دیئے جائیں گے۔ جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے۔ ایک سو دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔ امیگریشن، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے تمام ادارے قوم کی خدمت کیلئے ہوں گے