مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے خیبر پختونخواکے انتخابات پہلی بار براہ راست تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے انتخابات اہم ہیں، خیبر پختونخواکے انتخابات پہلی بار براہ راست تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا اوردوسرا پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔