وزیر اعلی پنجاب کا ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے5افرادکی ہلاکت پردکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا وہاڑی روڈ، ملتان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار , وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیااور وزیر اعلی عثمان بزدار نے آر پی او ملتان سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔