بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر
0 اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔ فی یونٹ قیمت میں چار روپے تینتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست۔ نیپرا انتیس دسمبر کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر چالیس ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے