مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی: وفاقی وزیر فرخ حبیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ فضل الرحمان کا پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بڑھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاسی بے روزگار ہیں اور ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔