پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں بھی عبرتناک شکست،ہوم گراونڈ پر پہلی بار وائٹ واش
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش، انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہی وائٹ واش کر دیا۔ انگلینڈ نے 167 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تینوں میچ مہمان ٹیم نے اپنے نام کر لئے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار گرین شرٹس کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کیا۔ پاکستانی ٹیم بھی پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہوئی ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں304 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے354 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے بآسانی حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں بابر اعظم 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دوسری اننگز میں بھی بابر اعظم نے سب سے زیادہ54 رنز بنائے۔ پاکستان کے مسٹری اسپنر ابراراحمد نے ٹیسٹ سیریز میں 17 شکار کیے۔ابرار احمد نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کی۔ابرار احمد پاک انگلینڈ کے سب بالرز سے کامیاب رہے۔