ہم کام کرتے رہیں گے تم لڈیاں ڈالتے رہنا۔سعد رفیق
وزیر ریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا کئے رکھنا شیطانی عمرانی ایجنڈاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ معاشی بحران اورسر اٹھاتی دہشت گردی کا مقابلہ کرنیکی بجائے پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا کئے رکھنا شیطانی عمرانی ایجنڈاہے ،تم توڑلو پنجاب اسمبلی ۔اب آئو!قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کا شوق بھی پورا کر لو۔ہم کام کرتے رہیں گے تم لڈیاں ڈالتے رہنا۔انہوںنے کہا کہ جس کا کھایا اسی کی تھالی میں چھیدکیا،ساری توانائی،وقت اور ریاستی وسائل سنجیدہ کام کرنیکی بجائے جھوٹے پروپیگنڈا ،لوٹ مار ،اقربا پروری، انتقامی کارروائیوں اور گند ڈالنے پر صرف کئے،پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے لا کھڑاکیا،ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد قربان کیا۔
معاشی بحران اورسر اٹھاتی دھشت گردی کا مقابلہ کرنیکی بجاۓ پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا کیے رکھنا شیطانی عمرانی ایجنڈا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 20, 2022
تم توڑلو پنجاب اسمبلی ۔!
اب آؤ!قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کا شوق بھی پورا کر لو۔۔
ھم کام کرتے رھیں گے تم
لُڈیاں ڈالتے رھنا#تبدیلی_کا_جنازہ_جا_رھا_ھے