پتوکی:دھند کے باعث خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق
پتوکی میں دھند کے باعث وین حادثے کا شکار ہوگئی،3افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر لاہور سے اوکاڑہ جانیوالی وین خطرناک موڑ کے قریب شدید دھند کے باعث الٹ گئی ، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 15افراد سوار تھے جن میں سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔