عمران خان نے مدراینڈ چائلڈ کیئرہسپتال کا افتتاح کردیا
افتتاح کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ منصوبے پر ہوتی تھی، ہیلتھ کارڈ پاکستانیوں کی ضرورت ہے، اب تک ہیلتھ کارڈ سے پنجاب میں 29 لاکھ افراد مستفید ہو چکےہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب پیسہ نہ ہونے کے باعث علاج نہیں کروا سکتا، ہم نے اپنے دور حکومت میں غریبوں کے لیے ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا، پاکستان میں سب سے زیادہ اموات ڈیلیوری کیسز میں ہوتی ہے، پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے لوگ دس لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکتے ہیں۔