وزیراعلیٰ پنجاب نے کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ آفس سیز ہوسکتا ہے: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ آفس سیز ہوسکتا ہے۔منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مؤقف غلط اور رولز و آئین کے خلاف ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسمبلی کا اجلاس بلاسکتے ہیں، اجلاس نہ بھی ہوا تو بھی اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ مزید کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں رابطے میں ہیں۔