حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رحیم یار خان کے ایک غیر حاضر رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے اور ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے اور پارلیمانی پارٹی پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کی مکمل حاضری کے بعد عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا اور تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اسمبلی فوری تحلیل کر دی جائے گی۔ حکومت نے الیکشن سے فرار کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔