تاجروں نے 8 بجے ریسٹورنٹس اور کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا
تاجروں نے حکومت کے 8 بجے ریسٹورنٹس اور کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت کے 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریسٹورنٹس جلد بندکرنے کے فیصلے کو فوری واپس لے۔صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایکشن کمیٹی نے کہا کہ سابق حکومت نے ریسٹورنٹس انڈسٹری تباہ کی اور موجودہ حکومت دیوالیہ کرنے لگی ہے، چھ کروڑ لوگ فوڈ انڈسٹری سے منسلک ہیں، 25 لاکھ خواتین ریسٹورنٹس کے کاروبار میں شامل ہیں۔