پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے، ن لیگ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اگر اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے حکمت عملی کو فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی اراکین 21 دسمبر کو سہہ پہر 4 بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔