اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ایڈوائس کو مسترد کر کے رولنگ دے دی
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 2 صفحات پر مشتمل رولنگ جاری کر دی جس میں گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے لیے طلب کیے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
اسپیکر کی جانب سے جاری ہونے والی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کی ریکوزیشن پر اسپیکر کا طلب کردہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے سے جاری ہے، 23 اکتوبر سے جاری اجلاس آئین کے مطابق ہے جسے صرف اسپیکر پی برخاست کر سکتے ہیں، موجودہ اجلاس کے غیر معینہ مدت کے لئے برخاست ہونے تک گورنر نیا اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔