کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جبکہ اسے یہ بھی معلوم نہیں کہ صوبے میں کون ناراض ہے اورکون نہیں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں جاکر بلوچستان کی بھرپور آواز بلند کرینگے اختر مینگل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بس کیٹ واک کرنے ہی بلوچستان آتے ہیں