نیب کی انتقامی کاروائیاں اورلوگوں کوبلاجوازتنگ کرنااب رازنہیں رہا۔ وزیراعظم نوازشریف نےنیب کو ڈانٹ کراس امرکی تصدیق کردی:شرمیلا فاروقی
کراچی کے ضلع ملیر میمن گوٹھ میں ظلم وزیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کی بحالی کے لئے بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ کی مشیر برائے سیاحت وثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا کہ نیب کی انتقامی کاروائیاں اور لوگوں کو بلاجواز تنگ کرنا اب راز نہیں رہا۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیب کو ڈانٹ کر اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ نیب کا احتساب منصفانہ نہیں،،شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کو مظبوط کرنے کی بات کی، بیس بستروں پر مشتمل بینظیر بھٹو شہید برنس اینڈ فلاحی مرکز کا قیام بھی اس بات کا مظہر ہے کہ پیپلزپارٹی مظلوم خواتین کے ساتھ ہے۔ اس منصوبے میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اور نہ صرف کراچی بلکہ اندورون سندھ کی خواتین بھی اس سے مستفید ہو سکیں گی،ساٹ شرمیلا فاروقشہید بے نظیر بھٹو بحالی مرکز کے انچارج ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر یہ دوسرا بڑا منصوبہ ہے، اس سے قبل سول اسپتال کراچی میں برنس وارڈ قائم ہے جو تیزاب سے جھلسنے اور جلنے والی خواتین کو تمام تر سہولتیں فراہم کر رہا ہے،،بحالی مرکز کے افتتاح کے موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید منگنیجو اور پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ رزاق کے علاوہ سیکنڑوں کارکنوں نے شرکت کی،، کیمرا مین فرحان احمد کے ساتھ انفاس کھوکر وقت نیوز کراچی ۔