دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی اور پاک افغان سرحد پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدپراضافی سیکیورٹی اقدامات کامقصدمشترکہ دشمن سے لڑناہے، دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے، دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف نتیجہ خیزکوششوں پرافغان حکام کی تجاویزکاخیرمقدم کرتےہیں، سپہ سالار نے افغان سیکیورٹی فورسزکے تعاون کیساتھ مزیدبہتربارڈر کوآرڈینیشن اور سرحد پر دہشتگردو اور دیگرعناصرکی غیرقانونی نقل وحرکت کوروکے کی بھی ہدایت کی۔